اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے50 پیسے جبکہ انٹربینک میں221 روپے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے50 پیسے جبکہ انٹربینک میں221 روپے کا ہوگیا

ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے باوجود کرنسی مارکیٹس میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر جاری کئے تھے، تاہم ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے باوجود بھی آج اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے، جب کہ انٹربینک میں بھی ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے کا ہو گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کردی تھی، گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کی تھی، اور حکام کا کہنا ہے کہ اس قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر اور توازن ادائیگی میں بہتری ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، سماجی تحفظ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر پرخرچ ہوگی، جب کہ کیش امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 79 لاکھ سےبڑھ کر 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ اے ڈی بی کی جاری کردہ رقم اسکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ اور صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی، اس رقم میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی صحت کا تحفظ پروگرام شامل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
واضح رہے کہ پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔ 21 اکتوبر کو سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو ايک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا تھا، اور پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان پیر کو قرض کے معاہدے پردستخط کیے گئے تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔ جبکہوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے ڈی بی کی جانب سے 1.5 ارب ڈالر قرض کی منظوری پر اظہار تشکر کیا تھا۔

Comments are closed.