امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت کو تین ہفتوں کے بعد آج انٹر بینک میں بریک لگ گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ سلسلہ تھم نہ سکا اور قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 305.47 روپے پر بند ہوا۔
تاہم دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوا جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا، علاوہ ازیں یاد رہے کہ نگران حکومت کے 3 ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے جبکہ انٹربینک میں 17.50 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوچکا ہے۔
تاہم رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔