کراچی میں اسلحے کا کھلم کھلا استعمال، قومی ادارہ برائے امراض قلب بھی زد میں!
کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 مسلح افراد نے فائرنگ کی اور سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد کو زدو کوب کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسپتال میں مریض کو دیکھنے کے لیے زبردستی اسپتال کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے لیکن ملاقات کا وقت نا ہونے کی وجہ سے گارڈ نے ان افراد کو گیٹ پر روکا تاہم ملزمان نے گارڈ سے ہاتھا پائی کی اور اسپتال کے اندر جانےکی کوشش بھی کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی تعداد 4 تھی جن میں سے ایک ملزم کو پکڑ کر صدر پولیس کے حوالے کردیا ہےانتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا