اسلام آباد: قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف اپریشن،پُراسرارشخصیت کے خلاف مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سلامتی کے اداروں نے پاک فوج اوردیگر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف اپریشن کرتے ہوئے ان کا گھیرا تنگ کردیا ہے ،
ادھر ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے پاکستانی شہری نے مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر احمد وقاص گورایہ نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی شہری نے اسلام آباد کے تھانے کورال میں پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر سوشل میڈیا ایکٹویسٹ احمد وقاص گورایہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ احمد وقاص گورایا بیرون ملک سے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احمدوقاص گورایا پاکستان سے فرار ہوکر ہالینڈ گیا اور اب وہیں سے بیٹھ کر پروپیگنڈے کررہا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی احمدوقاص گورایاکےخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ای یو ڈس انفولیب نے ایک روز قبل بھارتی نیٹ ورک سے جڑے جن کرداروں کانام لیا تھا اس کے اشارے احمد گورایا سے ملتے جلتے ہیں۔