سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور مہمند میں آپریشن، 7 دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں کی گئی، دہشت گرد علاقے سے فرار ہوتے ہوئے مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، مواصلاتی آلات برآمد کرلیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے بھارتی ادویات، لٹریچر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مارچ کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب کارروائی میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے تھے۔
یاد رہے رواں سال جنوری میں سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2جوان شہید ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل تھے۔