اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی. اسپیکر قومی اسمبلی

0
35
raja parvez ashraf

اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی. اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کا قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے انکار کردیا۔ جبکہ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کا قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 35 اراکین کے استعفی قبول کر چکا ہوں، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح نہ کی جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جواب میں کہا کہ حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت نے راجہ ریاض کو قائد حزب اختلاف منتخب کیا ہے، لہٰذا اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد عامر ڈوگر کی قیادت میں اسپیکر چیمبر میں موجود ہے، ملاقات میں زاہد اکرم درانی بھی شریک ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے عامر کیانی، کنول شوزب، ساجدہ بیگم بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ اسپیکر سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی وفد میں اسما حدید، امجد نیازی ظلہ ہما بھی شامل ہیں۔

Leave a reply