آئینی ترامیم، اپوزیشن بھی تجویز دے،اللہ بہتر کرے گا،وفاقی وزیر قانون

azam nazir tarar

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کون سا ایسا مسئلہ ہے جو حل نہیں ہوتا، گفت و شنید سے مسائل حل ہوتے ہیں،

اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ ہونے کیا جار ہا ہے، ایک مہینے سے مذاکرات ہو رہے ہیں،کون سی ایسی چیز ہے جو غیر قانونی ہو رہی ہے؟صرف تنقید کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،اپوزیشن سے بھی درخواست ہے کہ اپنی تجویز دے،عدالتی فیصلوں کو دیکھیں تو لکھتا کہ جیسے آئین کو دوبارہ لکھا گیا،ان چیزوں کو بیٹھ کر سوچنےکی ضرورت ہے،پارلیمنٹ کے فلور پر ان چیزوں کو ہونے دیں، اللہ بہتر کرے گا

پی ٹی آئی رہنما بھی خصوصی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا مسودہ نہیں لائے ہیں ، دیکھیں کیا باقی جماعتیں مسودہ لاتی ہیں کہ نہیں

اجہ پرویز اشرف سے سوال کیا گیا کہ آپ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کس طرح دور کریں گے اس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل اجلاس میں کہا تھا کے دونوں جماعتیں اپنا آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کریں گی.

خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے،خصوصی کمیٹی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید اختلاف دیکھنے میں آیا،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی ہے.اجلاس میں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ڈرافٹ پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی اپنا موقف دے گی

آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

پیپلز پارٹی نے بھی آئینی ترمیم کا اپنا مسودہ پیش کیا ہےجس میں 20 سے زائد ترامیم تجویز کی گئی ہیں،پیپلز پارٹی کے مسودے میں وفاق اور چاروں صوبوں میں آئینی عدالتوں کے قیام کی تجویز دی گئی ہے ، ججز کے تقرر کے لیے پیپلز پارٹی نے کانسٹیٹیوشنل کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)کے قیام کی تجویز دی ہے ، کمیشن میں چیف جسٹس آئینی عدالت اور دو سینئر ترین جج شامل ہونگے ، چیف جسٹس آئینی عدالت کی تجویز پر سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کا ریٹائرڈ جج بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کمیشن میں وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کا نامزد کردہ ایڈووکیٹ شامل کرنے کی تجویز ہے ،قومی اسمبلی وسینیٹ کے دو دو ارکان کمیشن میں شامل ہونگے ،سی سی پی کا کوئی بھی ممبر کسی جج کی تقرری کے لئے نام تجویز کرسکتا ہے ،آرٹیکل 209میں ججوں کو ہٹانے کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیاہے ،چیف جسٹس دوسینئر ججز اور دو صوبائی ججز پر مشتمل کمیشن کو ججوں کو ہٹانے کا اختیار ہوگا

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.