اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل 11بجے طلب کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی اجلاس میں شرکت ڈاکٹروں کی اجازت سےمشروط ہے، ڈاکٹرزنےسفرکی اجازت دی تواجلاس کی صدارت شہبازشریف کریں گے،شہبازشریف کی عدم موجودگی پرخواجہ آصف اجلاس کی صدارت کریں گے،

اپوزیشن جماعتیں صدرکے خطاب سے متعلق حکمت عملی طے کریں گی،اجلاس میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس کے گزشتہ خطاب کا بھی موزانہ کیا جائے گا ،اپوزیشن کا صدرمملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کا بھی امکان ہے.

کیا پارلیمنٹ غیر فعال ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا کیس میں استفسار

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو ہو گا، پاکستان کی بری،بحری افواج، فضائیہ کے سربراہ بھی ایوان کی کاروائی دیکھیں گے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے جمعہ 30 اگست کو خطاب کریں گے۔ صدر مملکت کا خطاب شام 5 بجے ہوگا۔ صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مسلح افواج کے سربراہان ، سفارتکاروں، آئینی اداروں کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مدعو کرنے کے لئے دعوت ناموں کا اجراء شروع کردیا گیا ہے

الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی، درخواست پر اعتراض عائد

Comments are closed.