اپوزیشن کا پلان اے سے زیڈ، لیکن عمران خان کب تک رہیں گے وزیراعظم؟ گورنر پنجاب بول پڑے

0
41

اپوزیشن کا پلان اے سے زیڈ، لیکن عمران خان کب تک رہیں گے وزیراعظم؟ گورنر پنجاب بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم اور (ق) لیگ میں مکمل رابطہ ہے۔ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے حکومت اور (ق) لیگ ایک پیج پر ہے۔

چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کے تحفظات کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ اپوزیشن حکومت کیخلاف اے سے زیڈ تک جتنی مرضی پلان بنا لیں ‘اپوزیشن پلان ہی بناتی رہیگی اور حکومت آئینی مدت مکمل کر لے گی۔ اپوزیشن والے سن لیں 2023تک عمران خان ہی وزیراعظم ہیں۔

حکومت کی گردن پر بندوق رکھ کر معاہدہ نہیں کیا تھا، مونس الہیٰ ایک بار پھر پھٹ پڑے

اللہ عمران خان کو”ان لوگوں” سے دور رکھے، عمرہ پر روانگی سے قبل چودھری شجاعت کا بڑا بیان

آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ کسی ان ہاؤس تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینا عمران خان کاویژن اورحکومت کا عزم ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ ق سے وعدہ کیا تھا کہ مونس الہیٰ کو وزارت دی جائے گی لیکن ابھی تک وعدہ وفا نہ ہوا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق میں بے چینی پائی جاتی ہے، حکومتی کمیٹی کے وفد نے چند روز قبل ق لیگ سے ملاقات کی تھی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق کے تحفظات کو جائز قرار دیا تھا.

قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے ،دوسری ڈالی جاتی ہے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ، پہلی کمیٹی سے مذاکرات کےبعدمعاملات میں بہتری آئی،

Leave a reply