اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن جماعتوں کی درخواست منظور کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں 2 اراکین نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر فیصلہ لکھوایا۔ 26 نومبر سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہو گی
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی،سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح کے پاس جمع کروائی گئی درخواست میں اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے نمائندوں نے ای سی پی پر زور دیا تھا کہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کریں۔
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی جائے،اسٹیٹ بنک کا ڈیٹا، خفیہ اکاونٹس، بیرون ملک سے اربوں کھربوں روپے کی غیرقانونی رقوم کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں مذکورہ کیس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے اور یہ رقم غیر قانونی طریقے ‘ہنڈی’ کے ذریعے مشرق وسطیٰ سے پی ٹی آئی ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔