پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑا اقدام

0
27

پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے بڑا اقدام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدام سامنے آیا ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں 32 ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم قائم کر دیئے گئے ہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسان پلیٹ فارم پر کاشتکار اپنی اجناس براہ راست فروخت کریں گے،کاشتکاروں کواپنی اجناس فروخت کرنےکیلئےبلا معاوضہ جگہ دی گئی ہے،لاہورڈویژن کے12 ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم قائم کیے گئے ہیں ،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں کسان پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،

اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں کسان پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی گئی ہے،ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا کے 3، 3 ماڈل بازاروں میں بھی کسان پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب کا کا کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی۔ سرمائے کی کمی کے باعث کاروبار کو وسعت نہ دینے والی صنعتوں کو ان قرضہ سکیموں سے بہت فائدہ ہوگا اور نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔

Leave a reply