وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ دھوکہ کرنے والے آج جیلوں میں ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے ،ہم سب نے عمران خان کی طاقت بن کر آگے جانا ہے،ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ،کرپشن کی اورمعیشت برباد کی،

آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ دھوکہ کرنے والے آج جیلوں میں ہیں،پاکستان کوایک اچھالیڈرملاہے جس نے ملک کا تشخص بحال کیا،آج پاکستان میں بدعنوان عناصر کا احتساب ہو رہا ہے

مراد سعید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کواین آراو چاہیئے تاکہ کرپشن کیسزبندہوں دنیامیں آج پاکستان کوعزت مل رہی ہے،عالم اسلام کوسچا اوربہادر لیڈرمل گیا، شہبازشریف احسن اقبال کے بھائی کوٹھیکے دیتارہا ،اس کا کوئی جواب نہیں، پاکستان سے کرپشن کابازارختم ہو رہا ہے.

مراد سعید کا قومی اسمبلی میں آصف زرداری پر سنگین الزام، اپوزیشن کا زبردست شور شرابا

Shares: