اپوزیشن سن لے، حکومت یہ کام کر کے ہی رہے گی،سینیٹر فیصل جاوید نے کیا دبنگ اعلان

اپوزیشن سن لے، حکومت یہ کام کر کے ہی رہے گی،سینیٹر فیصل جاوید نے کیا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نیب سمیت کسی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، لوٹ کھسوٹ، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے، ملک کو آگے لیکر جانے کا واحد راستہ احتساب ہے، 2008ءسے 2018ءکے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے، حکومت ملک سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کا کیس سنگین ہے، غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ بغیر ثبوت کے گرفتاری کی گئی، رانا ثناءاللہ کے خلاف ثبوت موجود ہیں، وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، بری نہیں ہوئے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے، ن لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ جب ان کے حق میں فیصلے آتے ہیں تو یہ مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کر دیتے ہیں، اگر عدالت کا فیصلہ ان کے خلاف آئے تو یہ عدالتوں پر الزام تراشیاں اور حملے کرنا شروع کر دیتے ہیں، ن لیگ ماضی میں عملی طور پر بھی عدالتوں پر حملے میں ملوث رہی ہے۔

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے اقتدار میں آ کر دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹا، یہ لوگ امیر ہوئے، ان کے اثاثے اور بیرون ملک جائیدادیں اوپر گئیں اور دوسری جانب عوام غریب ہوئی لیکن پی ٹی آئی حکومت ملک سے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پی ٹی آئی اراکین پر کرپشن کے الزامات لگے تو انہوں نے عہدے چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، عدالتوں سے کلیئر ہونے کے بعد انہیں دوبارہ حکومت کا حصہ بنایا گیا۔ ن لیگ اور پی پی پی کے قائدین اور رہنما جیل جاتے ہیں تو بیمار ہو جاتے ہیں، ضمانتیں ملتے ہی مکمل فٹ ہو جاتے ہیں۔

کرپشن کیسز میں سزائے موت کیوں نہیں؟ بلاول کیوں بھول گئے، سینیٹر فیصل جاوید اپوزیشن پر برس پڑے

Comments are closed.