اپوزیشن کے جلسہ سے ایک روز قبل صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے
کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، حساس اداروں نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شہادتیں اکٹھی کرنی شروع کر دی ہیں
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے کے حوالہ سے تحقیقات کی جا رہی ہیں.علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے
پولیس کے مطابق مزدور کام کر رہے ہیں کہ دو افراد موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے دستی بم پھینکا جس سے دھماکہ ہوا اور افراد زخمی ہوئے.
ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، دھماکے کے بعد شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں، پولیس نے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے