اسلام آباد”اپنا حساب برابر کرنے کے لیے مخالفین ابھی بڑے الزامات لگائیں گے:وزیراعظم کا کوئی بے نامی اکاونٹ نہیں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاونٹ نہیں
شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فریدالدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں،سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین قراردے چکی ہے،
شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کی طرح نہیں ،سوال پوچھیں تو کہتےہیں پتہ نہیں،وزیراعظم سے پوچھا انہوں نے کہاکہ میرا کوئی رشتہ دار فریدالدین نہیں،
شہبازگل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان شفافیت پر یقین رکھتے ہیں،عمران خان اپنی ساری جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کرچکے ہیں،