اپوزیشن کاجلسہ گاہ بھرنےکیلئےدینی مدارس کےبچےلاناشرمناک، کامران بنگش
باغی ٹی وی :صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ سوات میں اپوزیشن جلسہ کی ناکامی حکومتی پالیسیوں پرعوامی اعتمادکامظہر ہے.عوام کی عدم شرکت کےباعث مختلف علاقوں سےمدارس کےکمسن طلبا کولایاگیا،امن صوبےاورسوات کےعوام کیلئےپی ٹی آئی کاتحفہ ہے،پی ٹی آئی کی پالیسیوں نے اپوزیشن لیڈروں کواس قابل بنایا کہ وہ جلسےکرسکیں،
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاجلسہ گاہ بھرنےکیلئےدینی مدارس کےبچےلاناشرمناک ہے.دینی مدارس کےمعصوم طلبا کوسیاسی ایندھن بناناظلم ہے.والدین اپنےبچوں کی نگرانی کےفریضےسےغافل نہ ہوں،حکومت علمائے کرام اور دینی مدارس کااحترام کرتی ہے، وفاق المدارس بچوں کےاس استحصال کا نوٹس لے،
ادھر پی ڈی ایم آج سوات گراسی گراوَنڈ میں جلسہ کرنے جارہی ہے،پی ڈی ایم جلسے میں 4 سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی .پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان جلسےسے خطاب کریں گے.شہباز شریف ، محمود چکزئی اورآفتاب شیرپاوَبھی جلسے سےخطاب کر یں گے.پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک بارپھر متحرک ہو گئی ہے .