اپوزیشن اراکین نے سینیٹ میں ایسا کام کیا کہ شہباز شریف ہوئے پریشان

0
67

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں سینیٹ کا اجلاس آج ہونا ہے

سنجرانی ایوان چلائیں گے یا گھر جائیں گے، فیصلہ ہو گا آج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اراکین سینیٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے سینیٹ میں پہنچے تو اپنے کارڈ گھر بھول آئے، کارڈ بھول جانے والوں میں ن لیگ کے مشاہداللہ خان، پی پی کے رحمان ملک، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، رخسانہ زبیری اور دیگر شامل ہیں، سینیٹ کارڈ بھول جانے پر سینیٹرز نے اپنے اسٹاف کے ذریعے کارڈز منگوانا شروع کردیئے ہیں .

صادق سنجرانی کو کتنے ووٹ ملیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ سن کر اپوزیشن ہوئی پریشان

دوسری جانب شہباز شریف کو جب پتہ چلا کہ اراکین کارڈ گھر بھول آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کچھ اراکین اپنے کارڈ بھول گئے انھیں چاہیے جلدی اپنے کارڈ بنوائیں، میں آپ سب سے گزارش کرونگا کہ آج سینیٹرحاصل بزنجو کو ووٹ دیں.

 

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں آج ووٹنگ ہو گی، حکومت کی طرف سے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کیلئے بھرپور رابطے کئے گئے ہیں، اسی طرح اپوزیشن جماعتیں میر حاصل بزنجو کی کامیابی کیلئے پرعزم نظر آتے ہیں.

 

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔

Leave a reply