اپوزیشن دیکھتی رہ گئی، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا

0
48

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کےلیے کنٹینر خرید لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی ہم نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے لئے کینٹینر خرید لیا ہے،کینٹینر تیار کرنے والے نوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بہترین کنٹینر 8لاکھ روپےمیں تیار کیا جاتا ہے،کنٹینر کا ماہانہ کرایہ 15ہزار روپےوصول کیاجاتا ہے،ایک کنٹینر میں 4کمرے،واش روم اور کچن شامل ہوتے ہیں ،کنٹینر کانفرنسز کےلیے بھی تیار کیے جاتے ہیں

حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے بھی لانگ مارچ کے لئے خصوصی کینیٹینر تیار کروایا تھا، وزیراعظم عمران خان بھی جب اپوزیشن میں تھے انہوں نے بھی دھرنے سے قبل کینٹینر تیار کروایا تھا اب مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا پروگرام بنا چکے ہیں، اور انہوں نے کینٹینر خرید لیا،

Leave a reply