اسلام آباد :اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے :یہ ملک وقوم سے غداری ہے اورمیں ایساکبھی بھی نہیں کروں گا وزیراعظم،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں پہلے سیرحاصل ون آن ون میڈیا انٹرویو میں کیا۔

دوران انٹرویو انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، پاک چین دوستی، اسرائیل، مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل، معیشت، خطے کی صورتحال، ملکی مسائل اور سیاست سمیت مختلف ایشوز پر گفتگو کی۔

اپوزیشن کے چارٹر آف اکانومی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے، کیا میں بھی مشرف کی طرح دے دوں؟ اپوزیشن رہنماؤں کا مقصد مجھے بلیک میل کرنا ہے۔ اپوزیشن کی ترامیم کا مقصد ہی این آر او ہے۔ اگر میں ان کو این آر او دے دوں تو بڑی غداری کرونگا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک تباہ تب ہوتا ہے جب وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں۔ جن ممالک میں غربت ہے اس کی وجہ کرپشن ہے۔ جب ملک کا وزیراعظم کرپشن کرتا ہے تو اسے ایسے وزرا رکھنا ہوتے ہیں جو ساتھ مل کر کرپشن کریں۔

اگر احتساب سے پیچھے ہٹ گئے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ میرے لیے بڑا آسان تھا کہ ان سے سمجھوتہ کرتا تو بڑی آسانی سے حکومت چلتی۔ پہلے کرپشن، اب چوری کو بچانے کے لیے فیٹف جیسے قوانین کیلئے بھی بلیک میل کر رہے ہیں۔

Shares: