لاہور:اپوزیشن کرونا پھیلارہی ہے ، عوام کو کس طرح بچانا ہے ، حکومت حرکت میں آجائے،ہائی کورٹ کا حکم،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی ملک وقوم دشمنی پربالآخرہائی کورٹ کو میدان میں آنا پڑگیا

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے حکومت کوہدایت کی گئی ہے کہ اپوزیشن اس سنگینی کو نہیں سمجھ رہی ، حالات بہت خراب ہیں ، ان کو احساس ہونا چاہیے تھا ،

لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن باز نہیں آرہی اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کواس خطرناک وائرس سے بچانے کے لیے اقدامات کرے

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے حکومت کو کرونا ایس او پیز کو سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر وصدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کریں

ہائی کورٹ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہےکہ حکومت ان اقدامات پرعمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ بھی جلد پیش کرے

یاد رہے کہ اس درخواست میں اظہر وصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت جلسے جلوسوں پر پابندی لگا سکتی ہے

Shares: