اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں، عثمان بزدار
اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں، عثمان بزدار
باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔ ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے عناصر کو حساب دینا پڑے گا۔
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی کے ادوار میں بے حساب کرپشن کو قوم ابھی تک نہیں بھولی۔ کرپٹ عناصر ملک وقو م کے مجرم ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوف زدہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتہائی نازک مرحلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی، وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لئے بروقت اجتماعی فیصلے کئے۔