اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے ، وزیراعظم
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ختم ہو گئی، عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی ارکان سے ملاقات کےموقع پر کہا کہ حکومت، اپوزیشن کے جائز مطالبات مانے گی، اپوزیشن مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو مثبت جواب دے، اس حوالے سے حکومت کا موقف واضح ہے۔ عمران خان نے کمیٹی اراکین کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے قانون سازی اور پارلیمنٹ کے حوالے سے مطالبات منظور ہوں گے لیکن استعفے کی خواہش قبول نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر چوہدری برادران کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 6 روز سے اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے کہا دھرنا ختم ہوگا یا نہیں یہ فیصلہ اجتماعی طور پر اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتیں پہلے بھی ساتھ تھیں اب بھی ساتھ ہیں، ڈی چوک جانے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، سیاسی لوگ ہیں، مطالبات پیش کرنا ہمارا حق ہے۔لیکن دھرنا ختم کرنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں