اپوزیشن کی اے پی سی خود ایک دھوکہ ہے، عثمان بزدار
اپوزیشن کی اے پی سی خود ایک دھوکہ ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی اے پی سی کو خود کو دھوکا دینا قرار دے دیا، عثمان بزدار کہتے ہیں سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی اے پی سی سے نہیں ملتی۔
اپوزیشن کی اے پی سی پر ردعمل میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہی ہیں، عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے جو تحریک انصاف کی حکومت کاطرہ امتیاز ہے۔
شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کے لیے پھر جمع ہو رہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستانی عوام کو وزیراعظم عمران خان کی جراتمند اور شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے کچھ نہیں نکلے گا، عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا، اپوزیشن کی اے پی سی سے پہلے ہی تقسیم ہو چکی، اے پی سی کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں مزید پھوٹ پڑے گی
ادھر اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوئی جس میں میاں نواز شریف سمیت آصف علی زارداری نے خطاب کیا .
اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور ان محبتوںکو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ اب جمہوری قوتین جمہوریت اور عوام کے حکمرانی کے لیے کھڑی ہو چکی ہیں جو کہ بہت ہی قابل ستائش بات ہے. انہوں نے کہا کہ اب جمہوری قوتوں کو روایتی احتجاج سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا . انہوں نے کہا ہے کہ جمہیوریت کچھ قوتیں چلنے ہی نہیںدیتیں. پہلے ان کو کمزور کیا جاتا ہے . پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے