اپوزیشن کو منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت کے ذریعے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اُن کا کہنا تھا کے ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لیکر جا سکتی ہے۔ ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والے سابق حکمران عبرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ قومی مفادات کو بالائے طاق رکھنے والی پی ڈی ایم خوداپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے- ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو پہلے کچھ حاصل ہوا نہ آئندہ کچھ حاصل ہوگا۔ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی اور سازشی عناصرہاتھ ملتے ہی رہ جائیں گے۔ اپوزیشن کو منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت کے ذریعے دیں گے۔

Comments are closed.