اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں

رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اورملیکہ بخاری کی پریس کانفرنس

ملیکہ بخاری نے پریس کانفرنس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا‏پارلیمان میں خواتین ارکان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں، پارلیمان کو چلانے کے قواعد وضوابط ہیں، صرف آپ نہیں، ہم بھی جمہوریت کا حصہ ہیں، پارلیمان میں دلائل سے بات کر کے آپ کو بےنقاب کریں گے،

اس موقع پر زرتاج گل نے کہان لیگ قبضہ گروپس اور غنڈوں کی سرپرستی کرتی ہے، ن لیگ نے سیاسی جماعت ہونےکا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، بجٹ میں ہر طبقے کے لوگوں کی فلاح اپوزیشن سے برداشت نہیں ہوئی، رات 3 بجے تنظیم سازی کرنیوالے کو ترجمان بنا دیا گیا۔‏ایسے لوگوں پر پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے پر پابندی لگائی جائے،
پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے خواتین کا اہم کردار ہے، ‏اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں۔

Comments are closed.