اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سےاسٹوڈنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم مرزا نے ملاقات کی،ملاقات میں اراکین اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ارسلان تاج، دعا بھٹو، ریاض حیدر، شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔ندیم مرزا نےگفتو کرتے ہوے کہا کہ اسکول مالکان کورونا کے باوجود زائد فیس وصول کررہے ہیں، غریب طلباء کو ری ایڈیشن کے نام پر لوٹا جارہا ہے،جبکہ حلیاعادل شیخ نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ طلباء کے مسائل بڑھ رہے ہیں سندھ حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے، کورونا میں فیسوں میں کمی والدین کا حق ہے، پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں پر وزارت تعلیم خاموش ہے، سندھ اسمبلی میں تعلیمی ترمیمی بل لیکر آئیں گے، کورونا کے بدترین حالات میں پرائیویٹ اسکول مالکان والدین کو بلیک مل کرنا بند کریں، 7 ماہ کا کورونا ڈسکاؤنٹ نہ دینا کرپشن ہے، تعلیمی ڈائریکٹوریٹ اور ڈائریکٹر منسوب صدیقی پرائیویٹ اسکولوں کا سہولت کار ہے، ہم اسٹوڈینٹس پرینٹس ایسوسی ایشن کی آواز اسمبلی میں اْٹھاہیں گیں۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے اسٹوڈنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم مرزا کی ملاقات،
Shares: