کوئٹہ:- اپوزیشن کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، استعفیٰ کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق جمعیت علما ء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی ‘صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبد الاحدکبدانی سرپرست مولاناخدائے نظر مولوی نعمت اللہ شیرانی ،سینئرنائب امیر مولانا محمدحیات‘ میر مبارک خان محمد حسنی‘ مفتی رحمت اللہ خلجی‘ حاجی عبیداللہ حقانی،عبدالطیف مجاہد مولوی رحمت اللہ حقانی ودیگر نے کہا کہ اپوزیشن کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں اپوزیشن کی استعفیٰ کا کھیل بھی ناکامی سے دوچار ہوا
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سے استعفے کی نعرے اور دوسرے طرف سے ضمنی اور سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی متضاد دعوں سے دوغلا پالیسی سامنے آچکی ہے استعفے کی معاملے پر اپوزیشن لیت و لعل سے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کہ سلیکٹڈ حکومت کی واویلا کرنے والا اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی اسمبلیوں سے صدارت کے لیے ووٹ لےرہے تھے اس وقت اسمبلی سلیکٹڈ نہیں تھے اب ان کی نظروں میں سلیکٹڈ ہے اس کی اداکاری اور کرداروں سے عوام کو ان کی حقیقت سیاست منافقت خودغرضی سے آگاہ ہو چکے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ فرمائشی استعفیٰ جمع کرنے پرشرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا استعفوں کا کارڈ وقت سے پہلے کھیل کر اپنے آپ کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے مولانا فضل الرحمان پچھلی مرتبہ آزادی مارچ کے دھوکے کا انتقام لینے کے لئے بیتاب ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کی بے حسی سے کرپشن کے سلطان کی بیرونی سرمایہ کو آج تک تحفظ حاصل ہے
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 1993ء سے لیکر 2018ء تک مختلف ادوار میں اپنے بھائی داما داور فرنٹ مینوں کے ذریعہ اربوں روپے مالیت کی بے نامی جائیدادیں بنانے ڈیزل سمکلنگ فنڈز میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کی تمام ثبوت موجود ہے ملک کی دولت کو بے رحمی سے لوٹا اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اب احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے ایک دوسرے کا کندھا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن قوم ان چوروں لیٹروں کے ساتھ نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری مداریوں نے قومی اورملکی مسائل اور مفاد عامہ کے بجائے اپنے سیاسی ساکھ بچانے میں مصروف ہے اب عوام ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں پی ڈی ایم کے اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔