اپوزیشن کی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ، وزیر اعظم

0
43

اپوزیشن کی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک سے کوئی پریشان نہیں اور حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمان کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی تازہ سیاسی صورت حال اپوزیشن کی تحریک اور مہنگائی پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو 2017ء میں این اے 120 ضمنی انتخاب میں اڑھائی ارب روپے کے خرچ کے معاملے کو منظر عام پر لانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق خاتون اوّل کلثوم نواز کی کامیابی کےلئے اڑھائی ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران ترجمانوں نے مہنگائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران خاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خاتمےکےلئے اقدامات لئے جارہے ہیں۔ مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائیگا۔ اشیائے خردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

چور،مافیااپنےآپ کوبچانے کےلیےمشکلات کھڑی کررہےہیں:کچھ بھی ہوجائےمیں جھکوں گا نہیں،بکوں گا نہیں‌:وزیراعظم


ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی جلد کم کرلیں گے۔ مہنگائی زخیرہ اندوزی بلیک کی نشاندہی کےلئے ٹائیگر فورس کو استعمال کر رہے ہیں۔ پوری توجہ مہنگائی میں کمی اور معیشت کی بہتری پر مرکوز کر دی ہے۔ کنزیومر پروٹیکشن کے معاملات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

Leave a reply