اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے خوف زدہ کیوں ہے؟ فواد چودھری نے وجہ بتادی

0
37

اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے خوف زدہ کیوں ہے؟ فواد چودھری نے وجہ بتادی

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے خوف کیوں ہے؟کیا اپوزیشن کو یہ ڈر ہے کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ووٹرز ہیں؟.الیکشن کمیشن حکام کی ذمہ داری ہے آئندہ انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ پر منتقل کریں،

وفاقی وزیر نے کہا ممنوعہ اسلحہ کےلائسنس کے اجرا کامعاملہ موخرکردیاگیا،سرکاری اراضی پر قبضے کےخلاف موثر قانون سازی کے لیے بل لارہے ہیں،پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021کی منظوری دے دی سپریم کورٹ ا سٹاف ہاؤسنگ کالونی کے لیے کمیٹی تشکیل دی دے ،عاصم رؤف کی بطور چیئرمین ڈریپ مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی.

فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی،الیکشن کمیشن پارلیمنٹ سے پاس قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے،آئین سے متصادم قوانین پر فیصلہ سپریم کورٹ کرےگی،الیکشن کمیشن کا کام سیاست نہیں ہے ،اس کو دیکھنا ہوگا پارلیمنٹ کا استحقاق مجروع نہ ہو .

فواد چودھری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہےان کاکام قانون پرعملدرآمدکرناہے،اگرکسی نےسیاست کرنی ہےتوپھرپارٹی بناکرسیاست کریں،سپریم کورٹ ا سٹاف ہاؤسنگ کالونی کے لیے کمیٹی تشکیل دےدی ہے،الیکشن کمیشن کا کام سیاست نہیں ہے ،اس کو دیکھنا ہوگا پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح نہ ہو ،

Leave a reply