لاہور:مظلوم ومقہورکرکٹرعمر اکمل نے جرمانے کی رقم ادا توکردی مگرکیسے کی :خبرنے غمگین کردیا ،اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے قومی کرکٹر عمر اکمل نے 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کر دی ہے ، وہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ری ہیب کے پروگرام کے اہل ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ کرکٹر عمر اکمل پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، ری ہیب پروگرام کے لیے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی عمر اکمل نے پی سی بی سے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ عمر اکمل کے ساتھ جوحادثہ ہوا ہے اس حادثے کے بعد وہ بہت زیادہ پریشان تھے اورجرمانے کی رقم ادا کرنا بھی عمراکمل کے لیے بہت مشکل تھی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ دوست احباب نے عمراکمل کے ساتھ تعاون کیا ہے اوراس مشکل سے نکالنے کے لیے بھرپورساتھ دیا ہے
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ عمر اکمل نے جرمانے کی ادائیگی کر دی ہے، وہ اب پی سی بی کے ری ہیب پروگرام کےاہل ہیں لیکن یہ فوری طور ممکن نہیں ہےکیوں کہ اس وقت پی سی بی کا سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل میں مصروف ہے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن جہاں عمر اکمل کو لیکچرز دینے ہیں وہ بھی آف ہے۔
عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال کی پابندی کی سزاسنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر نے کم کرکے 18 ماہ کر دی تھی۔ عمر اکمل نے سزا کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی، انہیں 6 ماہ کا ریلیف تو ملا لیکن ساتھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا تھا ۔