اورنج ٹرین کا کتنا ہو گا کرایہ، تجاویز ارسال

0
26

اورنج ٹرین کا کتنا ہو گا کرایہ، تجاویز ارسال

باغی ٹی وی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیا اور کرایوں کے تعین کیلیے تجاویز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ارسال کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں کرایوں کے تعین اور ٹرین چلانے کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کا کرایہ 30 روپے سے لیکر 50 روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز دی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں کا تعین حکومتی سبسڈی سے مشروط ہوگا۔ اورنج ٹرین کے فلائیٹ فئیر یا سٹریٹ فئیر کا فیصلہ کیبنٹ کریگی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی تجاویز کے مطابق اورنج لائن کیلئے کرائے کے تناسب سے 12 سے 16 ارب روپے سالانہ سبسڈی درکار ہوگی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان گیلانی کے مطابق اورنج ٹرین کے کرائے کے تعین کےلئےمختلف تجاویز زیرغورہیں
اس سے قبل وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھای کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اور روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ 27.1کلومیٹر طویل روٹ پر 26سٹیشن بنائے گئے ہیں – ٹرین کے 27سیٹ پر تقریباً 2لاکھ 45ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے اورڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک کا سفر 45منٹ میں طے ہوگا-بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرین کے سیفٹی ٹیسٹ کامیابی سے ہو رہے ہیں –

Leave a reply