اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 70 روپے کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے،
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اورنج لائن ٹرین میں کے کرایے میں اضافے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، محکمے کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے کرایے میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی ہے، پنجاب حکومت اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر70 روپے کرنا چاہتی ہے، اورنج لائن ٹرین میں روزانہ ہزاروں میڈل کلاس افراد سفر کرتے ہیں،
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کرایے میں اضافہ نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب اورن لائن ٹرین کے کرایے میں اضافے کی سمری مستردکریں.
اورنج لائن ٹرین میں راوزنہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، یہ سب مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں، اگر کرایہ بڑھایا دیا جائے تو ان افراد کی مشکل میں اضافہ ہوجائے گا، عوام کو پہلے ہی مہنگائی نے ستایا ہوا ہے، کرایہ بڑھانے سے مسافروں کی تعداد میں کمی آجائے گی.