شہبازشریف زندہ باد :اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پھرٹرانسپورٹ پنجاب کا سارا بجٹ ہڑپ کرگیا

0
51

لاہور:شہبازشریف زندہ باد :اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پھرٹرانسپورٹ پنجاب کا سارا بجٹ ہڑپ کرگیا،اطلاعات کے مطابق شہبازشریف کی خدمات کا ایک اورشاہکارجوپنجاب کے باقی 36 اضلاع کا بجٹ کھاگیا اب پھرایسی ہی خبریں گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں‌،

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پھر ٹرانسپورٹ پنجاب کا سارا بجٹ ہڑپ کر گیا۔ ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کیلئے 16 ارب 80 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے۔ 16 ارب 80 کروڑ میں سے 15 ارب 59 کروڑ 71 لاکھ صرف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہونگے۔

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے باقی منصوبوں کیلئے باقی ماندہ صرف ایک ارب 20 کروڑ خرچ ہونگے۔ 15 ارب 77 کروڑ براہ راست اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہونگے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سپورٹ سروسز پر 27 کروڑ 80 لاکھ اور پیکج ٹو پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار خرچ ہونگے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے پیکج تھری پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار اور پیکج فور یارڈ پر بھی 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ ہونگے

یادرہے کہ شہبازشریف کے اس منصوبے پرکئی کھرب روپے لاگت آئی اوراس دوران پنجاب کے باقی 36 اضلاع کا بجٹ بھی اس منصوبے میں استعمال کرکے ان اضلاع کوپسماندہ رکھا گیا

Leave a reply