اورنج لائن ٹرین کب چلے گی؟ اعلان ہو گیا

اورنج لائن ٹرین کب چلے گی؟ اعلان ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے 25اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین چلانے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام متعلقہ اداروں کو آپریشن انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،پنجاب کابینہ نے بھی وزیراعلی ٰ عثمان بزدار کے فیصلے کی تائید کردی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے 50 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی تاہم وزیر اعلیٰ نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اورنج ٹرین بجلی سے چلائی جا رہی ہے۔ اورنج ٹرین 45، منٹ میں 27.1 کلومیٹر فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین کی ایک بوگی میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اورنج ٹرین کا 25.4 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ جبکہ 1.72 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہے، 26 سٹیشنز میں سے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ ہیں۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر ٹرین اوسطاً 34.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ آ گیا

پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین کو شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا اعلان،جدید سسٹم لگایا جائے گا

واضح رہے ایگزم بنک چائنہ سے 1.62 بلین ڈالر کے قرض سے بننے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 2 اکتوبر 2015 میں ہوا، پی سی ون کے مطابق منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کیا جانا تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی، کام کی سست رفتاری اور لاگت میں ہوشربا اضافے کے باعث 50 ماہ بعد بھی منصوبہ ادھورا ہے۔

Comments are closed.