میریٹ ہوٹل کے سیل کیے گئے ایریاز ڈی سیل کرنے کا حکم

merriat

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے معروف میریٹ ہوٹل کے سیل کیے گئے ایریاز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سی ڈی اے کا میریٹ ہوٹل کو سیل کرنے کا آرڈر معطل کرتے ہوئے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کیا اور کل تک جواب طلب کیا۔یہ فیصلہ عدالت میں درخواست گزار ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ کی پیشی کے بعد آیا۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے میریٹ ہوٹل کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کا معروف لگژری ہوٹل "میرایت ہوٹل” کو گزشتہ روز سی ڈی اے نے سیل کر دیا تھا۔ اس کارروائی کی وجہ ہوٹل کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ، مارکی قائم کرنے اور 16 کروڑ روپے کے واجبات نہ ادا کرنے کی اطلاعات تھیں۔ سی ڈی اے کے مطابق ہوٹل نے اپنی بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر اسٹوریج کے طور پر استعمال کیا تھا، جو کہ قواعد و ضوابط کے خلاف تھا۔

میریٹ ہوٹل کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوٹل کے تمام سیکشنز کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ وہ سی ڈی اے کے ساتھ تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ تمام واجبات کی ادائیگی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔تاہم سی ڈی اے کے حکام نے اس بات کا اصرار کیا کہ میریٹ ہوٹل کے سیل کیے گئے ایریاز کو تب تک دوبارہ کھولا نہیں جائے گا جب تک ہوٹل کی جانب سے واجبات کی مکمل ادائیگی نہیں کی جاتی۔اس معاملے پر عدالت نے سی ڈی اے کو کل تک جواب دینے کی ہدایت کی ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب کابینہ اجلاس، پارا چنار کے عوام کے لئے امدادی سامان بھیجنے کی منظوری

400 کتابوں کا مصنف،80 کروڑ کی جائیداد،پھر بھی آشرم میں زندگی بسر کرنے پر مجبور

Comments are closed.