بیورکریسی کا احتساب شروع : چیف کمشنراسلام آباد کوتمام اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانےکاحکم،20 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا

0
64

اسلام آباد:بیورکریسی کا احتساب شروع : چیف کمشنراسلام آباد عامرعلی احمد کوتمام اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم،20 سال کا ریکارڈ کیوں مانگا،اہم وجہ سامنے آگئی

 

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن احتساب سب کا اب سیاستدانوں سے ہوتا ہوا بیوروکریسی تک آپہنچا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سروس جوائن کرنے سے اب تک اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر نہ کرنے پر چیف کمشنر اسلام آباد عامرعلی احمدکو ایک ماہ کے اندر اپنے اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر ان کے خلاف سول سروس ڈسپلنری اینڈ ایفیشنسی رولز مجریہ 1973 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ آپ (عامرعلی احمد) نے سول سروس جوائن کرنے کے سے اب تک اپنے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات ظاہر نہیں کیئے جو سول سرونٹ کے لیئے گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز مجریہ 1964 کی شق 12 کے تحت  سال 30 جون تک ظاہر کرنا لازمی ہوتے ہیں۔ لہٰذا عامرعلی احمدایک ماہ کے اندر 1999 سے لے کر 2019 تک کے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات ظاہر کریں بصورت دیگر تادیبی کارروائی ہو گی۔

 

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سروس رولز پروموشنز رولز مجریہ 2019 کی شق 7 کے تحت گریڈ 18 سے گریڈ 21 تک کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے باعث نہیں ہو گی۔ اس مراسلے کے نقل ملنے پر وزارت داخلہ نے بھی چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری قواعد پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں چیف کمشنر عامرعلی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا نام مبینہ طور پر تھانہ کورال کے علاقے میں بڑے لینڈ مافیا کی سرپرستی میں سامنے آیا ہے،  جس پر دونوں افسران نے الزام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر رندھاوا پر ڈال کر ان کے تبادلے کے احکامات جاری کروائے، تاہم حقائق کا علم ہونے پر وزارت داخلہ نے اس تبادلے پر عملدرآمد روک لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ چیف کمشنر عامرعلی احمد شریف برادران کے قریبی ساتھی سعید مہدی کے صاحبزادے ہیں جب کہ ڈی سی حمزہ شفقات بھی شریف برادران کے قریبی سابق ایس ایس پی چوہدری شفقات کے صاحبزادے ہیں۔

 

 

یاد رہےکہ باغی ٹی وی پہلے ہی اس حکومت مخالف بیورکریسی کے متعلق انکشاف کرچکا ہےکہ وفاق اورپنجاب میں شریف برادران کے قریبی اورذاتی ملازم تصورکیے جانے والے بڑے افسران کی تعداد موجود ہے جوحکومت کے لیے مسائل پیدا کررہی ہے اورجس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص ن لیگ کو ہورہا ہے ،

باغی ٹی وی اسلام آباد کے دوبڑے بیورکریٹس کے شریف خاندان سے گہرے مراسم کے متعلق پہلے ہی انکشاف کرچکا ہے ، تاہم اب اداروں نے یہ فیصلہ کرلیا ہےکہ وہ ایسے بیوروکریٹس اور ان سے وابستہ مافیازکونکیل ڈالیں

Leave a reply