لاہور :احکامات،اقدامات سے ثابت ہوگیا کہ جوبائیڈن بڑی چیز ہیں:اطلاعات کے مطابق سنیئر صحافی تجزیہ نگار مبشرلقمان کہتے ہیںکہ جن مشکل حالات میں نو منتخب امریکی صدر نے حلف اٹھایا اورمعاملات کو بہتر انداز سے انجام دیا ہے اس سے نومنتخب صدر کی اہلیت اورقابلیت ثآبت ہوگئی ہے
سنیئرصحافی کہتے ہیں کہ موجودہ امریکی صدر پہلے دن سے ہی بہت متحرک ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ اچھی طرح سے تیاری کرکے میدان میں اترا ہے
#POTUS is very active from day one. Seems like he is well prepared, well advised and has his business plan in hand. His choice of team is also commendable. Practically all segments of society are being taken in for a broad based government.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) January 23, 2021
اپنے ٹویٹ پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ ایسے لگتا ہے کہ کسی نے انہیں سمجھا سکھا کرکرسی صدارت پربٹھا یا ہے
وہ اپنے امور کی انجام دہی میں بھی ماہر نظرآتےہیں ان کی ٹیم کا انتخاب بھی قابل تحسین ہے۔ عملی طور پر معاشرے کے تمام طبقات کو ایک وسیع البنیاد حکومت کے لئے شامل کیا جا رہا ہے۔
#POTUS issues 17 Executive orders on day one. Either he is very well prepared or well advised. Either way the man has lots of energy and that too positive one. Far cry from the loud shouts of Mr Trump.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) January 23, 2021
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بڑی بات ہے کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی مسلمان ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 17 حکم ناموں پر دستخط کر دیے ہیں۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی کئی احکامات معطل کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے چھیالیسویں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جوبائیڈن نے جن اہم حکم ناموں پر دستخط کئے ان میں ماسک پہننے کی پابندی، ماحولیات کیلئے پیرس معاہدہ میں واپسی اور مسلمان ملکوں پر سفری پابندیوں کے بل شامل ہیں۔
جبکہ میکسیکو سے متصل سرحد پر دیوار کا تعمیراتی کام معطل اور آرکٹک رینل میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق لیز منسوخ کردی گئی۔
انہوں نے اپنی صدارت کے پہلے روز ہی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد متنازع پالیسیوں کو ختم کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈبلیو ایچ او میں امریکا کی دوبارہ شمولیت کے ایگزیکٹو حکم نامے پر بھی دستخط کردیئے۔
مشرلقمان نے جوبائیڈن کی گڈگورننس کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ بہت کم وقت میں بڑے دلیرانہ فیصلے کیے گئے ، حکم نامے کے مطابق امریکا ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پیرس معاہدے میں دوبارہ شامل ہوگیا، جس پر اقوام متحدہ نے امریکا کی پیرس معاہدے میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مزید حکم ناموں پر دستخط کرنے جارہے ہیں، یہ اقدامات الیکشن کے دوران کئے وعدوں کی تکمیل کا نقطہء آغاز ہے۔
خیال رہے کہ جوبائیڈن کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عہدہ سنبھالتے ہی متعدد حکم نامے جاری کئے تھے، لیکن بعد ازاں عدالت میں چیلنج ہونے سے وہ مسترد ہو گئے تھے۔ تاہم جوبائیڈن قانون کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں اس لئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کی قوی امید ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا۔
امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن ایک ایسے سیاست دان ہیں جنہوں نے اپنی سیاست کے 50 سالہ سفر میں ہمیشہ میانہ روی کا راستہ اختیار کیا، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔
امریکی عوام کو امید ہے کہ جوبائیڈن ان کے ملک کو مہلک وبائی مرض سے نجات دلائیں گے جس سے اب تک کروڑوں شہری متاثر جبکہ لاکھوں ہلاک ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان ملکوں کیخلاف پابندیوں کے متنازع بل کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے ختم کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی 7 مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر نے جن مشکل حالات یہ منصب سنبھالا ہے اورجس طرح سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےبچھائے گئے کانٹوں کو چنا ہے اوراپنے راستے صاف کیے ہیں یہ واقعی قابل داد ہے