عدالت نے اوریا مقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
اوریا مقبول جان کے خلاف مذہبی منافرت پھلانے کا کیس،ایف آئی اے سائبر کرائم نے اوریا مقبول جان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے اوریا مقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے ایف آئی اے کی سائبر کرائم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی
قبل ازیں ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی تھی،اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا ،اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے،واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے زریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ،اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے.
فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع
فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات
قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف
فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان
فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات