اوساکا بیٹری ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں اوساکا بیٹری کپ کی تقریب رونمائی۔۔۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :جی ایم مینوفیکچرنگ اوساکا بیڑیز افتخار احمد ہنڈل نے پا کستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی( )پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کے انعقاد کا کریڈٹ کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے ، انٹر نیشنل ٹیموں کاپاکستان آ کر کھیلنا مثبت قدم ہے ، پنڈی میں عام طور پر ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ہوتا ہے ، بنگلہ دیش کو آسان نہیں لے رہے کیونکہ ان کے پاس کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوساکا بیٹری کپ کی تقریب رونمائی سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کیا
تفصیلات کے مطابق اظہر علی کا کہناتھا کہ کوشش ہو گی کہ بطور کپتان پرفارمنس دوں اور جیت میں اہم کردار ادا کروں ، کوشش ہو گی کہ کراچی ٹیسٹ کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پاکستان میں کرکٹ ہو گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے معاملات بہتر ہوں گے ، نئے بولنگ اٹیک پر اعتماد ہے اور اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ راولپنڈی کا کراؤڈ بہترین ہے اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کراؤڈ بھر پور تھا ، امید ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں بھی کراوڈ سٹیڈیم کا رخ کرے گا ، ہم بنگلہ دیش کو آسان نہیں لے رہے کیونکہ ان کے پاس کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں ۔
اس موقع پر جی ایم مینوفیکچرنگ اوساکا بیڑیز افتخار احمد ہنڈل کا کہنا تھا کہ
اوساکا بیٹری نےعزم کررکھا ہے کہ کرکٹ کو ملک میں دوبارہ واپس لانا ہے ،
پاکستان کرکٹ اور اوساکا بیٹریز کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہونگے انکی معیشت بھی خوشحال ہوگی اور ملک کی رونقیں بحال ہونگی۔
اورہمیں خوشی ہے کہ اوساکا بیٹریز نے کرکٹ بحالی میں مثبت کردار ادا کیا اور آج ہمیں یہ دن دیکھنے کو ملے کہ پاکستانی گراؤنڈز میں کھیلوں کے میلے سج رہے ہیں۔

اوساکا بیٹری ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں اوساکا بیٹری کپ کی تقریب رونمائی
Shares: