اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے معاملات جب سے کھلے ہیں تب سے ان کی سابقہ اہلیہ کی طرف لوگوں کی ہمدردیاں زیادہ ہیں اور فیروز خآن کو ایک ظالم اور سائیکو انسان کہا جا رہا ہے. اس وقت سوشل میڈیا ان تصاویر کے ساتھ بھرا پڑا ہے جو فیروز خآن کی اہلیہ نے عدالت میں‌پیش کی ہیں ان تصاویر میں‌دیکھا جا سکتا ہےکہ فیروز خان کس قدر بد ترین تشدد کرتے تھے اپنی سابقہ اہلیہ پر. ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد جو شوبز سلیبرٹی پہلے فیروز اور ان کی اہلیہ کے معاملے میں نہیں بول رہے تھے وہ بھی بول پڑے ہیں. مریم نفیس کے بعد عثمان خالد

بٹ نے کھول دی ہے اپنی زبان اور کھڑے ہوگئے ہیں علیزے سلطان کے حق میں ان کا کہنا ہے کہ علیزے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو جلد اور جس انصاف کی حقدار ہیں وہ ملے گا. ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھ انصاف کیا جائیگا. عثمان خالد بٹ کی اس پوسٹ‌سے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا ہے. کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیروز خان یقینا ایک ظالم انسان ہے ، فیروز ایک سائیکو انسان ہے .یوں‌سوشل میڈیا صارفین تشدد والی تصاویر دیکھ کر لے رہے ہیں فیروز خان کو آڑھے ہاتھوں.

Shares: