ہمارے محل پراینٹی کرپشن نے ہزاروں پولیس والوں کی مدد سے چھاپہ مارا ہے:کھوکھربرادران

لاہور:ہمارے محل پراینٹی کرپشن نے ہزاروں پولیس والوں کی مدد سے چھاپہ مارا ہے:کھوکھربرادران نے تصویر بھی شیئر کردی ،اطلاعات کے مطابق نوازشریف اورشہبازکے چہتے اورلاہوریوں پرخوف کی علامت کھوکھربرادران نے اپنے محل پرایل ڈی اے کی طرف سے کی گئی کارروائی کی تصاویر بھی شیئرکردی ہیں

ذرائع کے مطابق سیف الملوک کھوکھر نے اپنی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ کھوکھر پیلس پر ایل ڈی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن نے دھاوا بولاہے، سیف الملوک کھوکھر نے مزید بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں پولیس کی بھاری نفری گھر کے باہر جمع ہوگئی ہے،

سیف الملوک کھوکھرکا کہنا ہے کہ غیر قانونی چھاپہ مارنے والے ادارے قانون ہاتھ میں نہ لیں اگر نقصان ہوا تو یہ ذمہ دار ہوں گے،کھوکھر پیلس کا ایک ایک مرلہ قانونی ہے پی ٹی آئی والے جے آئی ٹی بنا کر تحقیقات کر لیں،

ان کا کہنا تھا کہ مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہےنقصان کی ذمہ داری پولیس، ایل ڈی اے اور اینٹی کرپشن پر عائد ہوگی،مجھے نوازشریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جا رہی ہےلیکن ن لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،

Comments are closed.