محسن بیگ کی گرفتاری و تشدد، اقرارالحسن پر تشدد،صحافیوں کا ایوان سے واک آؤٹ

0
34

اپوزیشن کا سینیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا

اپوزیشن نے سینیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کا مطالبہ کر دیا،اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے ایوان میں بحث کروانے کا مطالبہ کردیا،اور کہا کہ پٹرولیم مصنوعات عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ،جس پر چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد اس پر بات کرلیں،

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر قوم سکتے میں ہے،ہر آئے دن پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں پیٹرول کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی ہیں، ٹیکس وصولی میں حکومت کو متحرک ہونا چاہیے،عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے،ہم پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو قبول نہیں کرتے، باقی ارکان بات کرلیں تو پھر ہم اپنا لائحہ عمل بتائیں گے،

قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے 2 تین فیکٹر ہیں،پیٹرولیم لیوی سیلز ٹیکس اور عالمی منڈی کو دیکھا جاتا ہے،35ارب کانقصان حکومت برداشت کر رہی ہے،پیٹرول کا مسئلہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا،ذوالفقار بھٹو نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں تو میں کیا کروں،ہم یہ تو نہیں کہتے کہ ہم کیا کریں، قیمتیں کم ہوں گی عوام کو ریلیف دیا جائے گا،

پولیس کی جانب سے آن لائن اور جناح اخبار کے دفتر پر چھاپے، محسن بیگ پرتشدد، نیوز ون کی بندش اور اقرار الحسن پر تشدد کے خلاف سینیٹ سے واک آوٹ، صحافی احتجاجا ایوان سے باہر نکل آئے، چئیرمین سینیٹ کی ہدایت پر ڈپٹی چئیرمین مرزا افریدی اور سینیٹر اعجاز چوہدری صحافیوں کے پاس پریس گیلری پہنچ گئے، چیئرپرسن واک آؤٹ کمیٹی نیئر علی نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد، آن لائن نیوز ایجنسی پر چھاپے، نیوز ون کی بندش، محسن بیگ اور اقرار الحسن پر تشدد کا معاملہ پارلیمان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں،حکومت کی جانب سے صحافیوں پر دباو کے لئے ایف آئی اے اور پیمرا کا استعمال قابل مذمت آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے، صدر پی آ ر اے صدیق ساجد نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کی جائے،صحافیوں کے خلاف حکومت کے حالیہ اقدامات آزاری اظہار رائے پر قدغن ہیں،محسن بیگ کے کیس، نیوز ون کی بندش اور اقرارالحسن پر تشدد کے معاملات پر انصاف دیا جائے،

تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے پارلیمانی صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا احتجاج بجا ہے اور آپ کو حق پہنچتا ہے کہ آپ احتجاج کریں آپ کا موقف ہم چیئرمین سینیٹ تک پہنچا دیں گے صحافیوں کی آزادی بہت ضروری ہے نیوز ون کی بندش قابل مذمت ہے،سارے ادارے کو اس کی سزا نہیں دینی چاہیے جنہوں نے کوئی نامناسب بات کی ہے اس کو قصور وار قرار دینا چاہیے ہم بھی محسن بیگ کو اچھا صحافی جانتے ہیں اور چاہتے ہیں اس معاملے کو دیکھا جائے دفاتر کے باہر نہیں جانا چاہیے اور ان جیسے ذمہ دار صحافی ایک فون کال پر بھی آ سکتے ہیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پارلیمانی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحافت کی وجہ سے پوری دنیا میں ہماری بات جاتی ہے ہم چیئرمین صاحب کو بھی اس حوالے سے کہوں گا کہ ہاؤس میں اس پر بات کریں میں چیئرمین سینٹ تک آپ کی بات پہنچاؤں ، ایوان میں اس مسئلے کو زیر بحث لایا جائے گا ،اب آپ ہماری بات پر درخواست کروں گا کہ آپ ہاؤس میں آ جائیں

سینیٹ اجلاس ،آئل اینڈ گیس ریگو لٹری اتھارٹی اتھارٹی ترمیمی بل2022 ایوان میں پیش کر دیا گیا ،سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ بل حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر لائی ہے پارلیمنٹ کے کردار کو ختم کرنے کے مترادف ہے،بل اوگرا کی قیمتوں کا تعین کے اختیار کے حوالے سے مفادات کا ٹکراؤ ہے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ریگولٹری اتھارٹیز کو گھر کی لونڈی بنا دیا گیا ہے،سینیٹ نے اوگرا ترمیمی بل 2022 متفقہ طور پر منظور کرلیا

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل 2022 کو پیش کرنے کی تحریک ایوان میں پیش ،سینیٹ میں تحریک پیش کرنے کے حق اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پھر مصیبت چیئر پر آگئی ہے،حکومتی ارکان نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے،جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرواوں یا اپنا ووٹ دوں؟چیئرمین سینیٹ نے حکومت کے حق میں ووٹ دے دیا سینیٹ نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل 2022 منظور کرلیا

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوریت کو نہیں مانتی، اگر ووٹنگ ہوئی ہے تو اس کو مانا جائے،پی ڈی ایم پاش پاش ہے،یہ کیا تحریک عدم اعتماد لائیں گے

قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا،عمران خان نے تیل کی قیمتوں کوبھی ریکارڈسطح پرپہنچا دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پرڈاکا ہے عمران خان نے جاتے جاتے عوام پرمہنگائی کی بمباری تیزکردی،سی این جی اسٹیشنزبھی 3 ماہ سے بند ہیں،حکومت میں شامل اگر کسی کو عوام سے ہمدردی ہے، تو عمران خان کو سمجھائیں،27فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا،کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں،

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ حکومت نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنادیا ہے۔ پیٹرول، بجلی، اور اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں پے در پے اضافوں کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ پس گیا ہے۔ عوام کو حکمرانوں سے خیر کی امید اب ختم ہوچکی ہے- چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کے ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا۔ اور کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ عوام پر ڈال رہی ہے۔نااہل حکومت نے غربت نہیں بلکہ غریب مٹانے کی پالیسی اختیار کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر چپ نہ رہ سکیں کہا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ اوگرا کی تجویز کے مطابق نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کیا۔ حکومت نے قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ 4 روپے لیوی میں بھی اضافہ کیا اگر یہ اضافہ نہ کیا جاتا تو پیٹرول 8 روپے مہنگا ہوتا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

باغی ٹی وی کی خبر پر بڑا ایکشن،سندھ ہائی کورٹ نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم جاری کر دیا

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

Leave a reply