لاہور:سموگ نے نہ صرف کاروباری نظام کو متاثرکیا بلکہ سکولوں میں زیرتعلیم پربھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں.اطلاعات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سموگ کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 20 دسمبر تک تمام قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

 

خبردار: بچوں کیلئے خطرہ،جان لیوا وائرس سات سال بعد پھر نمودار

سموگ کے باعث سکولوں میں 20 دسمبر تک آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کے حوالے سے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں، جس کے مطابق طلباء سکول کے اوقات کار میں ماسک پہنیں گے، سموگ کے بڑھتے ہوئے حالات کے باوجود طلباء سکولوں میں حاضر رہیں گے تاکہ ان کو تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے جبکہ طلباء کی آگاہی کیلئے سکولوں میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

قیدی نوازشریف کو سہولتیں‌ دینی ہیں تو ہرقیدی کوملنی چاہیں‌، وفاقی وزرا ڈٹ گئے

دوسری طرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرئع کا کہنا ہے کہ طلباء کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی سموگ کے پڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے گئے، بچوں کی صحت پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

Shares: