بھارت کی بگڑتی ہوئی صورت حال چند سالوں میں9لاکھ کے قریب ہندوستانیوں نے ملک چھوڑدیا

نئی دہلی :بھارت کی بگڑتی ہوئی صورت حال چند سالوں میں 9 لاکھ کے قریب ہندوستانیوں نے ملک چھوڑدیا ،اطلاعات کے مطابق ہندوستانی حکومت نے لوک سبھا کو بتایا کہ 2017 سے اب تک 8,81,254 ہندوستانی شہریوں نے اپنی شہریت چھوڑ دی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے یکم دسمبر کو پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ گزشتہ سات سالوں میں 20 ستمبر تک 6,08,162 ہندوستانیوں نے اپنی شہریت ترک کی ہے۔ ان میں سے 1,11,287 لوگوں نے اس سال ستمبر تک اپنی ہندوستانی شہریت ترک کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10,645 غیر ملکی شہریوں نے، جن میں سے زیادہ تر پاکستان (7,782) اور افغانستان (795) سے ہیں، نے 2016 اور 2020 کے درمیان ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 100 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔

مذکورہ اعداد و شمار کیرالہ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن کے سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے لوک سبھا کو فراہم کیے تھے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مرکزی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پین انڈیا نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (NRC) بنانے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ یہ قانون 10 جنوری 2020 کو نافذ ہوا، دسمبر 2019 میں اس کے ابتدائی نوٹیفکیشن کے فوراً بعد پورے ملک میں زبردست مظاہرے ہوئے۔

Comments are closed.