سٹیج کے اداکار قیصر پیا نے اپنےحالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اورسیز پاکستانیوں کا انجانے میں دل دکھا دیا تھا، میں نے ان سے بہت معافی مانگی اور دل سے معافی مانگی انہوں نے مجھے معاف بھی کر دیا. اگر وہ مجھے معاف نہ کرتے تو شاید میری عید اچھی نہ گزرتی. قیصر پیا نے کہا کہ میرے اورسیز پاکستانی بہن بھائی اب مجھے پہلے سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جو بھی ہوا وہ میں کرنا نہیں چاہتا تھا. ہمارا شو سکرپٹڈ نہیں ہوتا س لئے بس ہماری ساتھی نے ایک بات کی اور میں نے اسکو مزید بڑھا دیا جو کہ بہت ہی غلط بات تھی ایسا نہیں ہونا چاہیے،
”ہمارے اورسیز بہن بھائی قابل احترام ہیں”. جن دنوں میںمجھ سے میرے اورسیز بہن بھائی خفا تھے ان دنوں میں مجھے سب نے کہا کہ آپ باہر نہ جائیں نہ ہی لوگوں کے بیٹھیں لوگ بہت بھڑکے ہوئے ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے تو میں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا ، میں نے غلطی کی ہے مجھے اس کی سزا ملنی چاہیے. قیصر پیا نے کہا کہ میںسب ساتھیوں سے کہوں گا کہ کبھی منہ سے مذاق میںبھی ایسی بات نہ نکالیں کہ جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو.
معمر رانا کی بیٹی رانیا نے فلموں میں اینٹری دیدی
فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس