گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

0
93

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی دہشت گردی اور کشمیر میں مظالم کیخلاف بر طانیہ اور امر یکہ سمیت اراکین یورپی پار لیمنٹ کو خطوط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سیاسی محاذ پر ناکامی کے بعد کشمیر کو موت کی وادی بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے مگر پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہے، نر یندر مودی کے اصل چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے،دہشت گردی کے خلاف آج بھی سیاسی اورمذہبی جماعتوں سمیت پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کاقلع قمع کردیا ہے،ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے ہزاروں شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا انکو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔

پنجاب پولیس کے شہداء کی قر بانیوں کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ وہ اتوار کے روز الحمراء میں یوم شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کر نے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر کر نل (ر) ہاشم ڈوگر ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ،چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر،آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) محمد عارف ،سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ،ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت پولیس افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان ،انٹیلی جنس اداروں ،پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قر بانیاں دی ہیں دنیا میں اس بہادری کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ امریکہ دنیا کی سپر پاور ہے جس نے خود اور اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر افغانستان میں امن قائم کر نے کیلئے اربوں ڈالرز بھی خر چ کر دیئے ہیں لیکن آج تک وہاں امن قائم کر نے میں ناکام ہے مگر پاکستانی افواج اور سیکورٹی اداروں نے پاکستان میں امن قائم کر کے نئی مثال قائم کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امر یکہ سے کہنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کے موقف کو سنے اور اس پر عمل کرے کیونکہ پاکستان کی مدد کے بغیر امریکہ افغانستان میں امن قائم نہیں کر سکتا ،ہم پہلے بھی افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر عبر تناک شکست ہوئی اور ہم اب بھی بھارت کو کسی صورت اسکے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ دنیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ نے نقاب کریں گے جس کیلئے میں نہ صرف بر طانیہ اور امر یکہ سمیت یور پی پار لیمنٹ کے اراکین کو بھارت کی دہشت گردی اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف خط لکھوں گا بلکہ بھارت کے خلاف بھر پور لابنگ بھی کریں گے اور بھارت کو آخر کار کشمیریوں پر مظالم بند کر کے مسئلہ کشمیر حل کر نا ہی پڑ یگا ۔

اُنہوں نے کہا کہ امر یکی صدر ٹر مپ کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش سے بھی بھارت کو بہت تکلیف ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور ہم آج بھی تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ پر امن اور بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور جنگ کی بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کر نے کے حامی ہےں مگر بھارت کبھی ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزور ی نہ سمجھے ،ہم سب متحد ہےں اور ملکی سرحدو ں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے سفارتی محاذپر شکست کھانے کے بعد مقبوضہ وادی میں جارحیت بڑھا دی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے ایشوز سے دنیا کی نظر ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرحملے کررہا ہے،دنیا بھارتی جارحیت کیخلاف آواز اٹھائے ،مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند ہونے چاہئیں ،مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہتے ہیں ،مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری کی توجہ دلانے کی

Tagsbaaghi

Leave a reply