لاہور :گزشتہ برس ریلیز ہونے والی علی ظفر کی ایکشن کامیڈی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔جس میں شرکت کے لیے علی ظفر جب چین کے صوبہ شانشی میں پہنچے تو جس طرح علی ظفر کا بھر پور استقبال کیا گیا اس سے پہلے پاکستان کے کسی گلوکاریا اداکار کا نہیں ہوا .

نامور گلوکار اداکار جب تقریب میں پہنچے تو وہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے بڑے بڑے نامور اداکاروں ، گلوکاروں کی طرف سے جس قدر عزت افزائی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی .


چین کے صوبے شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹر نیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں "طیفا ان ٹربل ” بھی دنیا کی ٹاپ 10 فلموں 152 بہترین موویز جو کہ دنیا کے 5 براعظموں کے 36 ملکوں میں ممتاز مقام بنانے میں کامیاب رہی .

“طیفاان ٹربل ” علی ظفر کو ملنےوالا اعزاز پاکستان کا اعزاز ہے. مبشر لقمان
https://baaghitv.com/mashallah-what-a-huge-honour-both-for-pakistan/
علی ظفر نے اس اعزاز خوش کن لمحات کا تزکرہ کچھ اس طرح کیا کہ اس کے لیے اس سے بڑھ کر اور اعزاز اور کیا ہوسکتا ہے کہ یہ پاکستان کی عزت ہے جو میں دیکھ رہا ہوں

یاد رہے کہ نامور گلوکارواداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیاگیا تھا ۔

Shares: