کراچی:ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان توبڑے نامی گرامی مجرم نکلے:ایف آئی آرنے کرتوتوں کا بھانڈہ پھوڑدیا،اطلاعات کے مطابق ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان اورفرنٹ مینوں کی شہ زوریوں اورچوریوں نے جوبازارگرم کررکھا ہے آج منظرعام پرآنے والی ایف آئی آر نے کرتوتوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے
باغی ٹی وی کو ملنے والی ایف آئی آر میں تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ماسٹرمولٹی فوم کے مالکان اپنے فرنٹ مینوں کی مدد سے بے بس اورکمزورلوگوں کی دوکانوں پرقبضہ کرنے کے ماہر ہیں
ذرائع کے مطابق ماسٹرمولٹی فوم کے ظلم وجور کے شکارہونے والے سائل محمد دانش ولد محبوب علی کی ایک دوکان فرنیچرمارکیٹ منظورکالونی میں واقع ہے
باغی ٹی وی کو ملنے والی ایف آئی آر میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک مسلح افراد کے ساتھ دوکان کا تالا توڑ کردوکان میں داخل ہوتے ہیںاورسب سے پہلے وہاں موجود 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کا دفتری سامان اٹھا کرلے گئے
سائل نے ایف آئی آر میں اس دوران ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک کی طرف سے دیگرنقصانات کی تفصیل بتا کرحیران کردیا
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”393637″ /]
محمد دانش اپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری دوکان میں ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک مسلّح افراد کے ہمرا مل کرلاکرمیں موجود 20 لاکھ سے زائد نقدی اورساتھ ہی پرائز بانڈز اٹھا کرلے جاتے ہیں اورساتھ ہی اس دوکان پرقبضہ کرکے مجھے دھمکیاں بھی بھیجتے رہے
اس ایف آئی آر میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک نے یہ ساری واردات کرواکرسائل کواس کی دوکان سے محروم کردیا ہے
سائل محمد دانش کی درخواست پرہونے والی ایف آئی آر میں ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک اورفرنٹ مینوں پرسنگین جرائم کے مرتکب ہونے کی بنا پرسنگین دفعات لاگو کرتے ہوئے ان کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اورقانون کی رٹ کوپامال کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کےلیے کارروباری طبقے کی طرف سے بہت زیادہ مطالبات بھی آنا شروع ہوگئے ہیں