![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/07/Capture-52.png)
لاہور:اس وقت پاکستان کی سیاسی صورت حال بہت ہی عجیب ہوچکی ہے، جہاں ایک طرف عمران خان ضمنی الکیشن جیت چکے ہیں تو دوسری طرف سپریم کورٹ میں نیب کےحوالے سے ایک کیس زیربحث ہے، اس میں سابق وزیراعظم عمران خان کا موقف ٹھیک ہی مضبوط بھی ہے،
ان قانونی نقاط کوزیربحث لاتے ہوئے سینئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ قانون جب بھی بنتا ہے وہ آنے والے وقتوں کے لیے بنتا ہے ، ماضی کے لیے نہیں ، تو عمران خان کے دور میں ہونے والی قانون سازی کواب ہونے والی قانون سازی متاثر نہیں کرسکتی اوریہی سپریم کورٹ دیکھ رہی ہے ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم اتحاد نے نیب ترامیم میں 1985 سے لیکرابتک اپنی مرضی سے ترامیم کرلی ہیں جو کہ قابل قبول نہیں ہوں گی
سنیئرصحافی مبشرلقمان نے ایک اور نقطےکو واضح کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی ضمنی الیکشن جیت چکی ہیں اس کے لیے مشکلات ابھی باقی ہیں ،حمزہ شہباز استعفیٰ نہیں دے رہے تواس کا صاف مطلب ہے کہ وہ مقابلہ کریں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ ممکن ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ اراکین ووٹ ہی چوہدری پرویز الٰہی کو نہ دیں یا پھر وہ ووٹنگ کے لیے آئیں ہی ناں ، ان کا کہنا تھا کہ بہرکیف صورت حال بہت پچیدہ نظرآتی ہے ، کچھ بھی ہوسکتا ہے
ان کا کنا تھا کہ اگرپانچ چھ ووٹ آگے پیچھے ہوجاتے ہیں تو چوہدری پرویز الٰہی کے لیے خطرےکی گھنٹی بج سکتی ہے ، ان کا کہنا تھاکہ یہ مقابلہ حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہے اور اس میں نیا امیدوار نہیں آسکتا ، الیکشن کے دن جواپنی اکثریت ثابت کرلے گا وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائے گا، کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان نعیم جوزین قریشی کے ہاتھوں شکست خوردہ ہوئے ان کا یہ دعویٰ ہے کہ 20 کے قریب لوگ ووٹ نہیں دیںگے ،
مبشرلقمان نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ ڈالربڑی تیزی سے اوپرجارہا ہے اورروپے نیچے گررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگرکوئی یہ کہے کہ ڈالرکی آڑان کے ذمہ دارعمران خان ہیں تو یہ غلط ہے ، ڈالرکا اوپرجانا یہ ملکی معاشی ترقی کے اشارے ظاہر کرتا ہے ، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے جس کی وجہ سے لوگ ڈالر ملک سے باہر لے جارہے ہیں اوراسٹاک مارکیٹ نیچے جارہی ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی عدم استحکام ہے ایک پارٹی دوسری کوشکست دینے کی کوشش کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی پاکستان کے حالات پر سوچ رہے ہوں گے کہ پاکستان میں وفاق میں حکومت اور ہے اور صوبوں میں اور حکومت ہے اس لیے وہ بھی اپنے فیصلوں پر غور کریں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان حالات میں عمران خان نے میں ناں مانوں کی رٹ لگائی ہوئی ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے ، اگریہ فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو پھراور بھی بے چینی پھیلے گی پی ٹی آئی اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی اور پھرملک میں سول نافرمانی جیسا ماحول بن سکتا ہے ،
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ فیچ ایک معاشی مانیٹرنگ کرنے والی عالمی تنظیم ہے اس نے پاکستان کی معیشت کومنفی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کمزور ہورہی ہے ، ان حالات میں اگرملک میں یہ سیاسی عدم استحکام ایسے ہی رہا تو پھرملک اور پریشانی کا شکار ہوگا