اسلام آباد : سینیٹرحاصل بزنجو کی وفات پروزیراعظم و آرمی چیف اورچیئرمین سینیٹ کا اظہارتعزیت،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف اورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر حاصل بزنجو کی وفات پر افسوس و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجوکی وفات پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

آرمی چیف نے حاصل بزنجو کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا، وزیر اعظم نے بھی سینیٹر حاصل بزنجو کے پسماندگان کو اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔

عمران خان نے میر حاصل بزنجو کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی نیشنل پارٹی کے سربراہ کی وفات پر صاحبزدے کو ٹیلی فون کرکے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، خاندان کو صبر دے، دکھ کی اس گھڑی میں ایوان بالا کے اراکین آپکے غم میں شریک ہیں۔واضح رہے کہ حاصل بزنجو پھیھپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، جو اب سے کچھ دیر قبل دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

ترجمان جان بلیدی کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ترجمان نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ حاصل بزنجو کی نماز جنازہ خضدار کے علاقے نال میں ادا کی جائے گی۔

Shares: